سوشل میڈیا پر ''مومو سوسائیڈ گیم '' لوگوں کی جانیں لینے لگی

Last Updated On 07 August,2018 12:31 pm

لاہور (دنیا نیوز ) سوشل میڈیا پر مختلف گیمز بچوں کی جان لینے لگیں، بلیو وہیل کے بعد "مومو سوسائیڈ گیم " نیا سر درد بن گیا، ارجنٹائن میں بارہ سالہ لڑکی مومو کا نشانہ بن کر جان گنوا بیٹھی۔

بلیو وہیل کے بعد اب مومو چیلنج سوشل میڈیا کے نوجوان صارفین کی جان کے درپے ہوچکی ہے۔ مختلف ممالک میں ان دنوں وٹس ایپ پر مومو چیلنج کے نام پر "سوسائیڈ گیم"وائرل ہے۔ اس گیم کی وجہ سے ارجنٹائن کی بارہ سالہ بچی نے خود کشی کرلی۔

مومو چیلنج میں خوفناک شکل والی ایک لڑکی آپ کو واٹس ایپ پر پیغام بھیجتی ہے اور جیسے ہی آپ جواب دیتے ہیں مومو ڈراؤنی تصویریں اور مختلف ٹاسک سے دماغ کو کنٹرول کرلیتی ہے جس کا نتیجہ خود کشی کی صورت میں نکلتاہے۔

امریکا، برازیل، ارجنٹائن، کولمبو اور میکسیکو میں پولیس نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے موبائل اور سوشل سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔