4 سال سے مرچیں کھانے کا مقابلہ جیتنے والی ’’مرچیلی ملکہ‘‘

Last Updated On 27 July,2018 08:47 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ہر سال برطانیہ میں ’’کلفٹن چلی ایٹنگ کلب‘‘ کی جانب سے دنیا کی خطرناک اور تیز ترین مرچ کھانے کا مقابلہ منعقد ہوتا ہے۔ جس کی ممبر سڈ 4 سال سے یہ مقابلہ جیتتی آ رہی ہیں.

جس میں دنیا کی انتہائی تیز ترین مرچ کھانے کے کئی راؤنڈ ہوتے ہیں، 2014 سے سڈ نامی خاتون یہ مقابلہ جیت رہی ہیں اور اب انہیں ’’ان بیٹ ایبل سڈ‘‘ کا نام دے دیا گیا ہے۔ اگر آپ تیز مرچ کھانے کے ماہر ہیں تب بھی آپ اس مقابلے سے دور رہیں کیونکہ یہاں کی مرچیں کھانے سے اچھے اچھوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں اور وہ کئی گھنٹے تکلیف میں رہتے ہیں۔ 

مقابلے کے درمیان شرکاء پانی نہیں پی سکتے یعنی منہ میں لگی آگ بجھانے کا واحد قدرتی طریقہ بھی ختم کر دیا گیا ہے لیکن یاد رہے کہ یہ مرچیں صرف زبان ہی نہیں بلکہ حلق اور معدے میں بھی آگ لگا دیتی ہیں اسی طرح مرچ تھوکنے والا مقابلے سے از خود باہر ہو جاتا ہے۔ ضبط کر کے مرچ کھانے والوں کی آنکھ میں آنسو اور چہرے پر سرخی نمایاں ہو جاتی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اتنی تکلیف اور جلن برداشت کرنے کے بعد جیتنے والے کو صرف 70 ڈالر انعام میں ملتے ہیں تاہم شرکا کے نزدیک انعامی رقم سے زیادہ مرچیں کھانے کا چیلنج ان کیلئے زیادہ پرکشش ہے۔