سربیا کے چڑیا گھر میں جنگلی بھینسے کے نایاب سفید بچے کا جنم

Last Updated On 01 June,2018 08:46 am

بلغراد: (دنیا نیوز) سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں جنگلی بھینسے کے نایاب سفید بچے نے جنم لیا، ماہرین کا کہنا ہے ایک کروڑ میں سے صرف ایک بچہ سفید ہوتا ہے۔

 چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے شمالی امریکا میں پائے جانے والے جنگلی بھینسے کا بچہ صحت مند ہے، اسکا وزن چالیس کلوگرام اور مادہ ہے۔ انتظامیہ نے اس کا نام دوسانکا رکھا ہے۔ سفید جنگلی بھینسے کو مقامی ریڈ انڈین لوگ متبرک اور خوش بختی کی علامت تصور کرتے ہیں۔ جنگلی بھینسوں کے بے تحاشہ شکار کی وجہ سے انکی تعداد میں کمی ہوئی ہے ۔