مقناطیسی جسم کا حامل یورپی شخص بیماروں کو ٹھیک کرنیکا دعویدار

Last Updated On 31 May,2018 03:56 pm

وارسا(نیٹ نیوز) دنیا میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک مقناطیسی جسم کا حامل شخص پولینڈ میں رہتا ہے جو بیمار افراد کو ٹھیک کرنے کا بھی دعویدار ہے ۔

میڈیا میں اس کی مقبولیت کے بعد اس یورپی شخص کا شمار ایسے افراد میں کیا جا رہا ہے جو حیرت انگیز صلاحیتوں کا مالک ہے۔ پولینڈ سے تعلق رکھنے والا 37 سالہ شخص استری، چمچوں ،موبائل اور دیگر لوہے کی چیزوں کو اپنے جسم پر چپکانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

والڈیمر کی اس انوکھی خداداد صلاحیت کی بنا پرعلاقہ مکین اُسے ’’ مگنیٹک مین‘‘ یعنی مقناطیسی شخص پکارتے ہیں جبکہ وہ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کا خواہاں ہے ۔