امریکی نے 6 ماہ میں 60 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی

Last Updated On 22 May,2018 03:51 pm

کیلیفورنیا (نیٹ نیوز) کیلیفورنیا کے رہائشی شخص نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث 6 مہینے میں 60 لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹریاں جیت لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 30 سالہ شخص اینٹونیو مزاریگوز نے 60 لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتی ہے ۔اینٹونیو کا کہنا تھا میں نے گزشتہ چھ مہینے میں 4 لاٹری کے ٹکٹ خریدے تھے جس کے بعد مجھے پہلا انعام 10 لاکھ امریکی ڈالر کا ملا تھا، بعدازاں میں نے باقی ٹکٹ کو سکریچ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

ان کا کہنا تھا ایک ٹکٹ سے 1 ہزار ڈالر ، دوسرے ٹکٹ سے 600 ڈالر جبکہ تیسرے ٹکٹ سے بڑا انعام 50 لاکھ امریکی ڈالر کا نکلا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا اینٹونیو نے مسلسل چھ ماہ میں 60 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیتنے کے بعد بلیک پریمیم کے مزید لاٹری ٹکٹ خریدنے کا ارادہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکی ریاست فلوریڈا کے 20 سالہ نوجوان نے 45 کروڑ ،دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتی جو امریکی تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی لاٹری تھی۔