70 سال کی عمر میں 40سال کی نظر آنیوالی خاتون

Last Updated On 22 May,2018 12:33 pm

لاہور(نیٹ نیوز) بیشتر خواتین کو اپنی عمر چھپانے کا مرض لاحق ہوتا ہے لیکن آسٹریلیا میں ایک خاتون ایسی ہے جو اپنی اصل عمر بتائے تو لوگ اس کی بات کا اعتبار نہیں کرتے بلکہ اسے اس کی بتائی ہوئی عمر سے لگ بھگ آدھی عمر کی خیال کرتے ہیں، کیونکہ وہ واقعی اپنی اصل عمر سے آدھی عمر کی نظر آتی ہے۔

 

اب اس خاتون نے اپنی دیرپا جوانی کا راز بتا دیا ہے ۔ ویب سائٹ alternativehealthportal.comکی رپورٹ کے مطابق کیرولین ہرٹز نامی یہ خاتون آسٹریلوی شہر پرتھ کی رہائشی ہے ۔ اس کی اصل عمر 70 سال ہے لیکن لوگ اس کی یہ عمر ماننے کو تیار نہیں ہوتے ۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کی عمر زیادہ سے زیادہ 40 سال ہو سکتی ہے ، اور واقعی کیرولین اتنی کم عمر نظر بھی آتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیرولین نے پہلی بار اپنی اس دیرپا جوانی کے رازسے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا آج سے 28 سال قبل میں نے چینی کھانی ترک کر دی تب سے لے کر آج تک میں نے چینی کو ہاتھ بھی نہیں لگایا۔ 70 سال کی عمر میں بھی 40 سال کی نظر آنے کے پیچھے یہی راز کار فرما ہے۔