لاہور(نیٹ نیوز) چین کے شہر لونگ زو میں روایتی ڈریگن بوٹ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ اس قدیم فیسٹیول میں صرف ایسی کشتیاں ریس میں شامل کی جاتی ہیں جو کئی دہائیوں تک مسلسل پانی میں رہی ہوں۔
دلکش نقش و نگار سے مزین ان ڈریگن کشتیوں کو چلانے اور ریس میں حصہ لینے کیلئے اس سال کئی ٹیمیں شامل ہوئیں جن میں چین بھر سے پروفیشنل ایتھلیٹس شامل تھے۔
ریس میں حصّہ لینے اورتیزی سے چپو چلاتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے ان کھلاڑیوں نے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی جن میں گوانڈونگ کی ٹیم نے پہلا راؤنڈ اپنے نام کر لیا۔ اس ریس کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔