اٹلی میں پھولوں کے سالانہ میلے کا آغاز

Last Updated On 22 May,2018 02:26 pm

لاہور(نیٹ نیوز) دنیا کے مختلف ممالک میں موسم بہار کے آغاز کیساتھ ہی ہر طرف پھولوں کا خوبصورت نظارہ جہاں دیکھنے والوں کو مسحور کر رہا ہے وہیں اس مناسبت سے مختلف ایونٹس کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں 39 ویں فلاور فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جس میں سینکڑوں پھولوں سے بنے فن پارے نمائش کیلئے پیش کئے گئے ہیں۔ باغ کا خوبصورت و دلکش منظر پیش کرتے اس خوشبوؤں بھرے میلے میں خوبصورت پھولوں کے آرٹ کے نمونے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کئے جانیوالے اس فلاور فیسٹیول میں122میٹر طویل رقبے پر مختلف فن پارے پیش کئے گئے ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد اٹلی کا رُخ کر رہی ہے ۔