پیٹو لڑکی نے ساڑھے 8ہزار کیلوریز والا ناشتہ چٹ کردیا

Last Updated On 14 May,2018 12:22 pm

لاہور(نیٹ نیوز)برطانیہ کی اس حسینہ کو اگر ہم کھانا کھانے کی مشین کہیں تو کچھ غلط نہیں ہوگا جس نے ہزاروں کیلوریز والا ناشتہ بہت آسانی سے چٹ کردیا۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایما ڈالٹن نامی پیٹو لڑکی نے مختلف اقسام سے بنا ساڑھے آٹھ ہزار کیلوریز والا ناشتہ ایک گھنٹے میں کھانے کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو بھی چیلنج کرڈالا۔

پیٹو لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور شیئرکرچکے ہیں۔