80 سالہ چینی کی رولر سکیٹنگ

Last Updated On 13 May,2018 03:24 pm

لاہور(نیٹ نیوز ) 80 سالہ چینی دادا جان نے رولر سکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔ یوں تو بہت سے نوجوان رولر سکیٹنگ کرتے ہیں لیکن چین میں تو بزرگ بھی اسکے شوقین ہیں۔

 

ویڈیو میں نظر آنیوالے چینی دادا جان اپنے بڑھاپے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے رولر سکیٹنگ کے مزے لینے میں مصروف ہیں۔چینی صوبے Sichuanکے شہر Mianyangسے تعلق رکھنے والے 80سالہ دادا جان نے رولر سکیٹنگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر کے نوجوانوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
چینی بزرگ کا یہ مظاہرہ دیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے اور اُنہوں نے ان کی مہارت اور شوق کی خوب تعریف کی۔