چین :دبلے افراد کیلئے منفرد ڈسکاؤنٹ

Last Updated On 11 May,2018 02:00 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) چین کے ایک معروف ریسٹورنٹ نے دبلے پتلے افراد کیلئے ایک دلچسپ ڈسکاؤنٹ آفر کااعلان کیا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)چین کے ایک معروف ریسٹورنٹ نے دبلے پتلے افراد کیلئے ایک دلچسپ ڈسکاؤنٹ آفر کااعلان کیا ہے جس کے بعد شہر بھر سے درجنوں افراد اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔

چین کے ایک معروف ریسٹورنٹ نے یہاں آنیوالے افراد کیلئے مفت کھانے کااعلان کیا ہے لیکن اس منفرد آفر سے صرف وہی افراد فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو سلاخوں کے درمیان سے باآسانی گزرنے کا فن جانتے ہوں۔

دھات سے بنی ان سلاخوں کے درمیان تقریبا 15سینٹی میٹر کا فاصلہ رکھا گیا ہے جہاں سے جو فرد بھی با آسانی گزرگیا اسے ریسٹورنٹ میں مفت کھانا پیش کیا جائیگا۔