گھوڑے نے پسند نہ آنے پر سوار کو پانی میں گرا دیا

Last Updated On 11 May,2018 03:12 pm

نیویارک (نیٹ نیوز ) گھوڑے کو سوار پسند نہیں آیا، کمر کو جھٹک کر سوار کو پانی میں گرا دیا، ویڈیو انٹرنیٹ پر ہٹ ہو گئی۔

ویڈیو بنانے والے شخص نے اس کے ساتھ ایک پیغام بھی دیا ہے جس کے مطابق خاتون گھوڑے کو رکاوٹیں عبور کرنے کی پریکٹس کروا رہی تھیں۔


ایک بار تو گھوڑے نے ان کا حکم مانا، اونچائی سے آرام سے اترا اور جوہڑ میں چکر لگایا، جب خاتون نے دوبارہ اسے اونچائی سے اترنے کا اشارہ کیا تو گھوڑا ناراض ہو گیا۔


کمر کو ایسے جھٹکا دیا کہ وہ اس کے سر کے اوپر سے اڑتی ہوئی پانی میں جا گری۔