جیالی دلہن شادی چھوڑ کر پیپلز پارٹی کے جلسے میں پہنچ گئی

Last Updated On 12 May,2018 11:15 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد سے تعلق رکھنے والی مسیح خاتون اپنی شادی چھوڑ کر بلاول بھٹو کی تقریر سننے باغ جناح پہنچ گئی۔ ملیر کی رہائشی ریما یوسف کا تعلق پیپلزپارٹی کے اقلیتی ونگ سے ہے اور وہ عرصہ دراز سے جیالی ہیں۔

دلہن کا کہنا تھا کہ دیرینہ خواہش تھی کہ شادی سے پہلے بلاول کا خطاب سنوں اور آج یہ پوری ہونے جارہی ہے، اب تقریر کے بعد ہی رخصتی کی تقریب ہوگی۔