نوجوان دوست کی نقل اتارتا بن مانس

Last Updated On 02 May,2018 12:10 pm

لاہور(نیٹ نیوز) محبت اور دوستی کا جذبہ رنگ و نسل سے پاک ہوتا ہے ،ان جذبوں سے انسان ہی نہیں جانور بھی خوب واقف ہیں۔ محبت اور دوستی کا جذبہ رنگ و نسل سے پاک ہوتا ہے ،ان جذبوں سے انسان ہی نہیں جانور بھی خوب واقف ہیں۔

اب آپ اس تصویر کو ہی دیکھ لیں جس میں نظر آنیوالے اس بن مانس نے نوجوان کو دوست بنالیا۔ بن مانس اپنے دوست کیساتھ کھیلتے ہوئے اسی کے انداز بھی اپنا رہا ہے۔

یہ مناظر امریکی ریاست کینٹکی کے لیوز ولے نامی چڑیا گھر میں دیکھے گئے جہاں موجود بن مانس سیر کیلئے آئے ایک نوجوان کی بھرپور نقل کر رہا تھا۔ یوں نوجوان کی نقل اتارتے بن مانس کی دلچسپ حرکات پر نوجوان سمیت وہاں موجود افراد بھی بیحد محظوظ ہوئے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔