بھارتی ہندو 13سالہ مسلمان لڑکے کو ’’بھگوان ‘‘سمجھنے لگے

Last Updated On 30 April,2018 01:22 pm

لاہور(نیٹ نیوز) بھارت میں 13 سال کے لڑکے سہیل خان کی کمر پر بالوں کا گھچا ہونے کے باعث ہندو اسے اپنے بھگوان ''ہنومان'' کا اوتار سمجھنے لگے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ایک گاؤں کا رہائشی 13 سالہ مسلمان بچہ اس وقت تمام ہندوؤں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور لوگ اسے دور دراز علاقوں سے دیکھنے اور اپنی مرادیں لے کر آتے ہیں۔

ہندو اس بچے کو اپنے بھگوان ہنومان کا دوسرا جنم مانتے ہیں۔ سہیل خان کے گھر چاہنے والوں اور عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور ہندو اپنی مرادیں پوری کرنے کیلئے بچے سے دعائیں کراتے ہیں جبکہ سہیل خان کو مختلف قسم کے تحائف بھی دیئے جاتے ہیں جن میں پھلوں کی ٹوکریاں اور نقدی بھی شامل ہے۔

سہیل خان کے گاؤں کے افراد نے اس کا نام ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘رکھ دیا ہے جب کہ جس سکول میں بچہ زیر تعلیم ہے وہاں بھی اس کا منفرد مقام ہے اور اساتذہ سمیت تمام بچے اسے عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔