فصلوں کو کیڑے مکوڑوں سے بچانے کا عجیب جاپانی طریقہ

Last Updated On 30 April,2018 11:19 pm

لاہور(نیٹ نیوز) کوئی کسان ایسا نہیں جو فصلوں میں پیدا ہونے والے کیڑے مکوڑوں سے پریشان نہ ہو اور انہیں ختم کرنے کیلئے کئی طرح کے جتن نہ کرتا ہو۔ پھر چاہے کیڑے مار دوا کا استعمال کرنا پڑے یا کوئی اور طریقہ آزمانا پڑے لیکن جاپانیوں نے اس مصیبت سے نمٹنے کیلئے ایک انوکھا طریقہ استعمال کرنا شروع کردیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق جاپانی کسانوں نے اس مصیبت کو دور کرنے کیلئے بطخوں کا سہارا لیا ہے ۔اس مقصد کیلئے خاص طور پر بطخیں پالی جاتی ہیں جنہیں کیڑے مکوڑے اور جنگلی گھاس کھانے کی عادت ڈالی جاتی ہے ۔

یہ بطخیں فصل کو نقصان نہیں پہنچاتیں لیکن اس مقصد کیلئے ہر سال نئی بطخوں کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ پچھلے سیزن میں استعمال کی گئی بطخیں اس قدر موٹی ہوجاتی ہیں کہ ان کے وزن سے پودے خراب ہونے لگتے ہیں ۔