بس میں سفر کے دوران، بچے کو انکل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی

Last Updated On 28 April,2018 06:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسافر نے چھیڑ چھاڑ کرنے والے بچے بس میں پٹخ دیا۔ وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سات سالہ بچہ دوران سفر، مسافر کو تنگ کر رہا تھا، پہلے تو مسافر چپ چاپ برداشت کرتا رہا کہ شاید اب بچہ اپنی حرکت سے باز آجائے مگر بچے نے بھی مسافر کو اس حد تک زچ کر دیا کہ مسافر نے اپنی نشست چھوڑی اور بچہ کو پکڑ کر دھو ڈالا۔ وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔