شمالی یورپ میں نارنجی برف نے سب کو حیران کر دیا

Last Updated On 26 March,2018 10:13 am

صحارا (دنیا نیوز ) برف تو سفید ہوتی ہے لیکن شمالی یورپ کے ملکوں میں   نارنجی   رنگ کی برف نے لوگوں کو حیران کر دیا۔ سکیئنگ کرنے والے افراد نے ان غیر معمولی مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ شمالی یورپی ممالک کے پہاڑ سفید کے بجائے نارنجی ہو گئے اور یہ رنگ انہیں دیا برف نے جس کا رنگ ریت کی آمیزش سے تبدیل ہو گیا۔

یہ منظر روس، بلغاریہ، یوکرین اور رومانیہ سمیت شمالی یورپ کے ملکوں میں دکھائی دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افریقہ کے صحرا صحارا سے آنے والے ریت کے طوفان کی برف اور پانی میں آمیزش سے برف کا رنگ بدل گیا۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب یہ مناظر ہر پانچ سال کے بعد دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن اس مرتبہ برف میں ریت کی آمیزش پہلے سے زیادہ ہے۔