دنیا کا سب سے بڑا سمندری جہاز

Last Updated On 24 March,2018 08:10 pm

دنیا کا سب سے بڑا سمندری جہاز اپنے پہلے سفر پر روانہ ہوگیا، فرانسیسی کمپنی نے دو سال میں مکمل ہونے والے کروز کو امریکی کمپنی رائل کیربین انٹرنیشنل کے حوالے کردیاہے۔ 

سمفنی آف دی سیز (Symphony of the Seas) نامی جہاز میں آٹھ ہزار مسافروں کی گنجائش موجود ہے، جو اسپین کے شہر مالا گا میں پہلا پڑاؤ ڈالے گا۔ 2 لاکھ 28 ہزار ٹن وزنی جہاز کی تیاری میں 1 ارب 35 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔