چار ماہ بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال

Published On 31 October,2024 03:49 pm

اسلام آباد: (حریم جدون) چار ماہ کے بعد ملک بھرمیں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ایس ایم ڈبلیو سب میرین کیبل میں خرابی کو دور کر دیا گیا ہے، 1750جی بی ایس ڈیٹا کے شارٹ فال پر بھی قابو پا لیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ نئی پیس کیبل کو سال 2023 میں شامل کیا گیا تاکہ صلاحیت میں اضافہ ہو سکے، اگلے دو سالوں میں ملک میں 3 کیبلز کا مزید اضافہ کیا جائے گا۔