کراچی:(دنیا نیوز)وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی وجہ سےہرشعبےمیں تیزی سےتبدیلیاں ہورہی ہیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت آئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ سائبرسکیورٹی پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے، نوجوانوں کوجدید دورکےتقاضوں سےہم آہنگ کرنا ہوگا۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کوانفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکزبنانا چاہتےہیں، گورنر ہاؤس سندھ میں آئی ٹی منصوبے کے متعلق بتایا گیا، لیکن ذاتی طور پر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، گورنر سندھ کو اس اقدام پر داد دیتی ہوں، یہ عمارت پاکستان کی تاریخ کی گواہ ہے کہ عوام کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھولنا اعلیٰ مثال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت، سرکاری اداروں اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے، راشن کی فراہمی، قانونی مشاورت اور انصاف کی گھنٹی کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی منسٹر کی حیثیت سے یہ تربیتی پروگرام بہت اچھا لگا، آپ کا ہدف روزگار کمانا اور اپنے گھر کو سپورٹ کرنا ہے، پاکستان کی نوجوان نسل ہمارا واحد سرمایہ ہے، نوجوانوں نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے، نوجوان آگے بڑھیں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔