کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کے وکیل نے ایکس سے ہونے والی خط وکتابت کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومتی وزراء خود ایکس استعمال کر رہے ہیں لیکن عام لوگوں کے لیے ایکس کی سہولت دستیاب نہیں۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے ایکس سے ہونے والی خط وکتابت کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔
جس کے بعد عدالت نے دستاویز فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے حکومت سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس سے متنازع مواد ہٹانے سے متعلق ہونے والی خط و کتابت کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔