ریاض: (ویب ڈیسک) ناسا، کمپنی اسپیس ایکس، کمپنی ایکسیم سپیس اور سعودی سپیس اتھارٹی کے مشترکہ خصوصی مشن پر جانے والے پہلی سعودی خاتون اور مرد خلانورد کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپیس اتھارٹی نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں سعودی عرب کی پہلی خاتون خلا نورد ریانہ برناوی نے خلا سے سب کو السلام علیکم کہا، ان کے ساتھ سعودی خلانورد علی القرنی اور امریکی خلا باز پیگی وائٹسن بھی موجود تھے۔
— الهيئة السعودية للفضاء (@saudispace) May 22, 2023
خلا نورد ریانہ برناوی نے کہا کہ خلا سے السلام علیکم ہمارے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس تاریخی سفر میں شریک ہیں۔
یا د رہے کہ سعودی خلانوردوں کو لے جانے والے سپیس ایکس کے تیار کردہ میزائل فالکن 9 نے گزشتہ روز امریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سنٹر سے پرواز بھری تھی۔