لاہور: (روزنامہ دنیا)پنجاب گروپ آف کالجز بہترین معیار تعلیم کو اپناتے ہوئے ملکی ترقی کے سفر میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ اسی ضمن میں سال 2020ء میں انٹرمیڈیٹ کے طالب علموں کیلئے فری مائیکروسافٹ سرٹیفکیشن پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا۔
اب تک تقریباً 8 ہزار طالب علم اس پروگرام کو کامیابی سے مکمل کر چکے ہیں۔ سرٹیفکیشن کورسز ایم ایس ورڈ، ایم ایس ایکسل، ایم ایس پاور پوائنٹ پر مشتمل ہیں۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ طلبہ کی استعداد کار کو بہتر بنانا ہے تاکہ وہ ملکی ترقی کے سفر میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
پاکستان میں ای کامرس کے حوالے سے بہت صلاحیت موجود ہے۔ طلبہ روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کے جدید کورسز کرکے نوکریوں پر انحصار کم کر سکتے ہیں۔
پنجاب کالجز کا مقصد طالب علموں کو بین الاقوامی تعلیمی پروگرام کے ذریعے بین الاقوامی سرٹیفکیشنز کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
مائیکرو سافٹ سرٹیفکیشن پروگرامز میں پنجاب کالجز کے طلبہ کی پرجوش شرکت اور کامیابی اس امر کی غماز ہے کہ ہمارے طلبہ بدلتی دنیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر کامیابی کے راستوں پر گامزن ہونے کی جستجو میں ہیں اور پنجاب گروپ آف کالجز ان کو ہر ممکن سہولت فراہم کرتا ہے۔