لاکھوں آﺅٹ آف سکول بچوں کو پہلی سے آٹھویں تک بغیر داخلہ امتحانات کی اجازت

Published On 18 June,2021 04:28 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور سمیت پنجاب بھر کے لاکھوں آﺅٹ آف سکول بچوں کو پہلی سے آٹھویں جماعت کے لیے بغیر سکول میں داخلہ لیے امتحانات میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی جانب سے آﺅٹ آف سکول بچے پہلی سے آٹھویں جماعت کا امتحان پنجاب کے کسی بھی ہائی سکول میں جا کر دے سکیں گے۔

پیک حکام کا کہنا ہے کہ سالانہ امتحان کیلئے بچوں سے ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا جائے گا۔ پیک کے تحت پہلی سے آٹھویں جماعت کا امتحان 18 جون سے لیا جائے گا۔

نتائج کا اعلان 10 جولائی کو کیا جائے گا۔ سکول انتظامیہ پرائیوٹ بچوں کے ریکارڈ کا الگ سے رجسٹر بنائیں گے۔

امتحان کیلئے ابھی تک ساڑھے تین لاکھ سوالیہ پیپرز ڈاﺅن لوڈ کیے جا چکے ہیں۔ پیک کے سوالیہ پیپرز نجی سکولوں میں امتحانات کیلئے بھی دستیاب ہونگے۔