لندن: (دنیا نیوز) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چھوٹی آوازیں بھی طبیعت پر گراں گزرنا ایک ذہنی عارضہ ہے۔
نیوکیسل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کچھ لوگوں کے دماغ آوازوں کی حساسیت کے حوالے سے دیگر افراد سے مختلف ہوتے ہیں ۔ان افراد میں بال پین کے بٹن کو دبانے یا کسی چیز کو رگڑنے سے معمولی آوازیں بھی ان کے اندر غصہ یا دیگر جذبات کو بڑھانے کا باعث بنتی ہیں جو کہ ایک ذہنی عارضہ ہے۔
اس عارضے کو مسو فونیا misophoniaیعنی آواز سے نفرت کا نام دیا گیا ہے۔