مفلوج افراد کو چلنے کیلئے نیا سہارا مل گیا

Last Updated On 30 September,2018 06:46 pm

لاہور(نیٹ نیوز) برطانوی ماہرین نے مفلوج افراد کو چلنے میں مدد فراہم کرنیوالی ڈیوائس تیار کرلی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں کی جانب سے تیار کردہ آلے کی بدولت چوٹ لگنے سے مفلوج ہونیوالے افراد کیلئے اب چلنا ممکن ہوگا۔

یہ ڈیوائس بنیادی طور پر درد پر قابو پانے کیلئے تیار کی گئی ہے جس میں 16 الیکٹرووڈز موجود ہیں جو ریڑھ کی ہڈی کے متاثرہ حصے کے بالکل نیچے نصب کی جاتی ہے جہاں سے وہ ٹانگوں کو سگنل بھیجتی ہے ۔ایک بیٹری کو معدے کی دیوار کے اندر نصب کیا جاتا ہے جسے وائرلیس طریقے سے متحرک کیا جاسکتا ہے۔

جب وہ متحرک ہوتی ہے تو ڈیوائس کو دماغی سگنل مطلوبہ مسلز تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے تاکہ معذور شخص ایک بار پھر چل سکے ۔طبی تحقیقی ٹیم نے بتایا کہ ریڑھ کی ہڈی پر انجری کے باعث مفلوج ہوجانے والے متعدد مریض اس ڈیوائس کی بدولت ایک بار پھر چلنے کے قابل ہوگئے جو ان کی ریڑھ کی ہڈی میں نصب کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہر کسی کیلئے کامیاب نہیں ہے کیونکہ مریض کو اس کیلئے سخت جسمانی تھراپی کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے ۔