برطانیہ :دل کی صحت جاننے کیلئے آن لائن ٹیسٹ کی تجویز

Last Updated On 05 September,2018 07:37 pm

لندن (دنیا نیوز ) برطانیہ میں دل کی صحت اور عمر جاننے کے لئے آن لائن ٹیسٹ تجویز کیا گیا ہے، اس سے معلوم ہو سکے گا کہ سٹروک یا دل کے دورے کا خطرہ تو نہیں۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں 30 برس سے زائد عمر کے افراد سے کہا ہے کہ وہ اپنے دل کی عمر جاننے کے لیے آن لائن ٹیسٹ کریں، جس کے بعد معلوم ہو سکے گا کہ کیا انہیں سٹروک یا دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ تو نہیں ہے۔

ڈیوڈ گرین جنہوں نے دل کی عمر معلوم کرنے کا ٹیسٹ کیا ہے، کہتے ہیں کہ یہ ٹیسٹ نہ تو مرض کی تشخیص ہے اور نہ ہی یہ بتائے گا کہ دل کا دورہ پڑنے والا ہے۔ یہ صرف خبردار کرے گا کہ اپنے دل کی حفاظت کریں۔