انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹریونائیٹڈ نے فلہم کو 0-1 گول سے شکست دیدی

Published On 28 January,2025 03:19 am

لندن: (ویب ڈیسک) مانچسٹریونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں فلہم کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی ای پی ایل میں آٹھویں فتح ہے، لیزانڈرو مارٹنیز نے واحد گول کر کے مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 53 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہے، آرسنل کی ٹیم 47 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم 44 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔