یوایس جونیئر سکواش چیمپئن شپ: پاکستانی ماہ نور اور حرماس راجہ نے ٹائٹل جیت لیا

Published On 18 December,2024 05:20 am

نیویارک: (دنیا نیوز) یوایس جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 ٹائٹل جیت لیے۔

پاکستان کی سکواش پلیئرماہ نورعلی نے انڈر13سنگلز گرلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا، ماہ نورعلی نے فائنل میں مصر کی کھلاڑی کو شکست دی۔

بوائز انڈر11 کیٹیگری میں پاکستان کے حرماس راجہ نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔