مطالبات نہ مانے گئے تو عمران خان ترسیلات زر روکنے کی کال دیں گے: علیمہ خان

Published On 18 December,2024 01:14 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے مطالبات نہ مانے گئے تو ترسیلات زر روکنے کی کال دوں گا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام اور بے گناہ کارکنوں کی رہائی بانی کے مطالبات ہیں، بانی نے یہی دو مطالبات دے کر اپنے لوگوں کو حکومت کی طرف بھیجا ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے حکومت میرے مطالبات پورے کر دے۔