ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار، لہہ میں پارہ منفی 9 تک گر گیا

Published On 18 December,2024 01:56 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سردی کی لہر برقراررہی، بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

پہاڑی علاقوں میں شدید سردی، لہہ میں پارہ منفی 9 تک گر گیا، گوپس، سکردو، بگروٹ میں منفی 7 ریکارڈ، گلگت منفی 6، استور، ہنزہ اور کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے سردی کی شدید مزید برقراررہنے کی پیشگوئی کر دی۔