جھل مگسی: (دنیا نیوز) جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی میں مشکل ٹریک پر ڈرائیورز نے سپیڈ اور کنٹرول کا شاندار مظاہرہ کیا۔
جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہوگیا، کوالیفائینگ راؤنڈ میں 64 گاڑیاں شامل تھیں، چار خواتین ڈرائیورز نے بھی حصہ لیا۔
واضح رہے جیپ ریلی میں ایران کے ریسر بھی حصہ لے رہے ہیں۔