سعودی ڈاکارریلی 2025 :تیاریاں مکمل، چھٹے ایڈیشن کا شیڈول جاری

Published On 30 November,2024 11:07 am

ریاض : (ویب ڈیسک ) سعودی عرب کی وزارت کھیل نے سعودی ڈاکار ریلی 2025 کے چھٹے ایڈیشن کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ڈاکار ریلی کے مقابلے تین سے 17 جنوری تک منعقد ہوں گے، ریلی کے مقابلوں کا کل فاصلہ 7707 کلومیٹر ہے، یہ جنوبی سعودی عرب کی بیشا گورنری سے شروع ہو کر شمال میں حائل شہر سے ہوتے ہوئے وسطی سعودی عرب میں دوامی اور ریاض سے گذر کر شبیطہ بالخصوص ربع الخالی صحرا کے پاس اختتام پذیر ہوگی۔

ایونٹ کے اعلان کی تقریب میں سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ خالد بن سلطان العبداللہ الفیصل اور سعودی موٹر سپورٹس کمپنی یان لومینئر، اموری اسپورٹ‘ کے سی ای او اور ڈاکار ریلی کے ڈائریکٹر ڈیوڈ کاسٹیرا موجود تھے ۔

اس حوالے سے شہزادہ خالد بن سلطان آل عبداللہ الفیصل نے کہا کہ دنیا کی نظریں اس عالمی سپورٹ ایونٹ پر ہیں جس میں دنیا کے چیدہ چیدہ ریلی ڈرائیوروں کا استقبال کیا جائے گا، اس بار کے ایونٹ میں ریلی کے ڈرائیوروں کو کچھ ان دیکھے علاقوں سے بھی گذرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شرکاء کے لیے سعودی عرب کے انتہائی شاندار قدرتی اور آثار قدیمہ کے مناظر، متنوع اور مخصوص خطوں کو دیکھنے کے لیے منفرد افق کے نظارے دیکھنے کو موجود ہوں گے۔

شہزادہ خالد نے سعودی ڈاکار ریلی 2025ء کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس عالمی ایونٹ کی میزبانی کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہونے کا اعلان کیا۔

ایک غیر معمولی ورژن کے ساتھ آنے والے ایونٹ سعودی نوجوان مردو خواتین کو ایک نیا تجربہ فراہم کرے گا۔

اس سال ریلی کا راستہ ابتدائی مرحلے اور 12 مرحلوں پر مشتمل ہے، ابتدائی مرحلے سے شروع ہوکر بیشہ گورنری میں رات کے کیمپ سے شروع ہو کر الحنایکہ، العلا، حائل، الدوادمی، ریاض، حرض اور شبیطہ سے گذزے گا۔

ابتدائی مرحلہ (جمعہ 3 جنوری) سے شروع ہوگا جو کہ جمعہ، 17 جنوری کو بارہویں مرحلے پر اختتام پذیر ہوگا۔

ڈاکار ریلی کو دنیا کے سب سے اہم موٹرسپورٹ ایونٹس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر چونکہ یہ 4 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے منعقد کیا جا رہا ہے۔