لاہور: (دنیا نیوز)امام مسجد نبویﷺ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی بادشاہی مسجد آمد، امام مسجد نبویﷺ نے بادشاہی مسجد میں نماز مغرب کی امامت کرائی۔
امام مسجد نبویﷺ شریف فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر حفظہ اللہ کی امامت میں نماز مغرب ادا کرنے کے لئے عوام کا جم غفیر امڈ آیا، امام مسجد نبویﷺ کا بادشاہی مسجد پہنچنے پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری کی ہمراہ پر جوش استقبال کیا۔
پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، حافظ سید عبدالرزاق آزاد بھی موجود تھے، ڈی جی منسٹری آف اسلامک افیئرز مہتاب محمد الگدائی اور عبدالرحمان عبدالکریم الحربی بھی موجود تھے، ڈائریکٹر پروٹوکول ہانی عبید الرمضان بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب خالد محمود سندھو، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف آصف اعجاز، ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد محمد علی خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ملک ساجد ظفر بوسن بھی موجود تھے، سیاسی و سماجی شخصیات، سول اعلیٰ انتظامی افسروں سمیت معاشرے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد بادشاہی مسجد میں موجود تھی۔
نماز مغرب کی ادائیگی کے لئے علماء کرام، مشائخ عظام، قرآء، حفاظ، مختلف جامعات کے اکابراساتذہ اور طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی بادشاہی مسجد پہنچی۔