کراچی :(ویب ڈیسک) چیف آف نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ میں احمد بیگ کی برتری برقرار ہے۔
کراچی گالف کلب میں ہفتے کو بھی گالفرز کے درمیان ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کشمکش جاری رہی۔
پہلے 2 راؤنڈز میں 5، 5 انڈر پار کھیلنے والے احمد بیگ نے تیسرا راؤنڈ 3 انڈر پار کا کھیلا اور لیڈرز بورڈ پر اپنی برتری کو مزید مستحکم کرلیا،محمد شبیر تیسرے روز 2 انڈر کھیلنے کے بعد محمد عالم کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں ، دونوں کا انفرادی سکور 9، 9 انڈر پار ہے۔
ابتدائی 2راؤنڈز اوور پار کھیلنے والے محمد شہزاد نے تیسرے راؤنڈ میں اچھا کم بیک کیا۔
دوسری جانب میچر میں عمر خالد نے اپنی برتری برقرار رکھی ہے جبکہ ٹیپو راجہ اور راجہ اسرار دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ۔