کراچی:(دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کےساتھ صنعت، ٹیکسٹائل سمیت دیگرشعبوں میں مشترکہ منصوبےشروع کرنا چاہتےہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں کاروبارکرنےوالی بین الاقوامی کمپنیوں کےنمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آمد پرآپ کوخوش آمدید کہتےہیں، چین کا وفد150کاروباری شخصیات پرمشتمل ہے،بڑی تعداد میں چینی سرمایہ کاروں کی نمائش میں شرکت خوش آئند ہے، چین اورپاکستان دوستی کےمضبوط رشتےمیں بندھےہیں۔
انہوں نےکہا کہ چین پاکستان برادرانہ تعلقات کو مضبوط تجارتی روابط میں تبدیل کرنا ہے، پاکستان کےایک ہزار زرعی گریجویٹس کو کورسزکے لیے چین بھجوارہے ہیں، گزشتہ مالی سال میں زرعی برآمدات تین ارب ڈالررہیں۔
محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرعی برآمدات7ارب ڈالر تک لے جائیں گے، پاکستان چین کےتجربےسےاستفادہ کرکے زرعی پیداوارمیں اضافہ چاہتا ہے، خواہش ہے کہ چین کے ساتھ بزنس ٹوبزنس تعلقات مضبوط ہوں، چین کے ساتھ صنعت، ٹیکسٹائل سمیت دیگرشعبوں میں مشترکہ منصوبےشروع کرنا چاہتےہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں چینی صنعت کی منتقلی کےذریعےاپنی برآمدات میں اضافہ چاہتےہیں، چین پاکستان دوستی اب نئی بلندیوں کوچھورہی ہیں۔