کوالالمپور: (ویب ڈیسک ) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پانچویں و آٹھویں پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی۔
ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے جانے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی پانچویں و آٹھویں پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دیدی۔
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کی جانب سے 14ویں اور 57ویں منٹ میں عبدالقیوم نے فیلڈ گول،34 ویں منٹ میں عمر مصطفی نے فیلڈ گول، 48ویں منٹ میں احتشام اسلم نے فیلڈ گول جبکہ کھیل کے آخری منٹ میں محمد سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے زریعے گول سکور کئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمبیل نے 3 گول سکور کرکے ہیٹرک کی جبکہ ناتھن اور بروڈی دو ،دوگول سکور کرکے آسٹریلیا کو 5-7 سے فتح دلائی۔
اس موقع پر ٹیم کے ہمراہ منیجر لفٹیننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر ، ہیڈ کوچ رویلینٹ آلٹمنس ، کوچنگ پینل میں اولمپیئن شکیل عباسی ، انٹرنیشنل محمد علی ، انٹرنیشنل محمد آصف خان جبکہ فزیو تھراپسٹ محمد اسلم اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی موجود تھے۔