جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: ارجنٹائن، سپین، فرانس اور جرمنی کا فاتحانہ آغاز

Published On 05 December,2023 09:03 pm

کوالالمپور: (دنیا نیوز) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا جس کے پہلے ہی روز ارجنٹائن، سپین، فرانس اور جرمنی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ہیں۔

ایونٹ کے پہلے روز ہونے والے مقابلوں میں ارجنٹائن کی ٹیم نے آسٹریلیا کو ایک صفر سے شکست دی جبکہ سپین نے کینیڈا کو سات صفر سے ہرایا۔

جرمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا جبکہ فرانس نے مصر کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔

ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ کل کھیلے گی، قومی ٹیم کا پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے ساتھ مقابلہ ہوگا، پاکستانی ٹیم نے اپنے پہلے میچ کیلئے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔