میکسیکو سٹی : (ویب ڈیسک ) پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو آئیگا سویٹیک اورامریکی ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولا ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں گروپ مرحلے میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔
ڈبلیو ٹی اے فائنلز گروپ میچز میکسیکو میں جاری ہیں، ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے گروپ مرحلے میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں 22 سالہ پولش ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بیلاروسی کھلاڑی آریانا سبالینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
"I m happy that I could really show you guys my game."@iga_swiatek | #WTAFinals | #GNPSegurosWTAFinalsCancun pic.twitter.com/mZrWIxz1AI
— wta (@WTA) November 6, 2023
ایک اور میچ میں امریکی ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی کوکوگف کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
فائنل میں آئیگا سویٹیک اور جیسکا پیگولا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
One match to decide it all @iga_swiatek vs. @JPegula #WTAFinals | #GNPSegurosWTAFinalsCancun pic.twitter.com/XO0dVWMKgI
— wta (@WTA) November 6, 2023