لاہور: (ویب ڈیسک ) پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو سر کرلیا ہے۔
نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف اس مرتبہ 8163 میٹر بلند چوٹی کی ’ریئل سمٹ‘ پوائنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، وہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 1 منٹ پر مناسلو ٹاپ پر پہنچے۔
MANASLU SUMMIT
— Shehroze Kashif (broadboy) (@Shehrozekashif2) September 20, 2023
Congratulations, Pakistan
A promise fulfilled !!!!
Alhamdulillah, Shehroze has summited the majestic Manaslu, the eighth -highest mountain in the world, standing tall at 8163 meters in Nepal. #PakistanOnManaslu #thebroadboy #ShehrozeKashif pic.twitter.com/yD9Y1Kd5d1
واضح رہے کہ شہروز کاشف نے 2021 میں پہلی بار ماؤنٹ مناسلو سر کیا تھا، بعد ازاں 2021 میں ہی یہ انکشاف ہوا تھا کہ مناسلو کا ریئل سمٹ پوائنٹ چند میٹر آگے ہے ، اس انکشاف کے بعد پاکستانی کوہ پیما نے مناسلو کو دوبارہ سر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اگرچہ شہروز کاشف اور ان کے ساتھ سرباز علی کی سمٹ کو قانونی تسلیم کرلیا گیا تھا لیکن دونوں ماونٹینیئرز نے اعلان کیا تھا کہ وہ اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے حقیقی سمٹ تک جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلوسر کرنے کی مہم ، پاکستانی کوہ پیما تیار
پاکستان کے ساجد سدپارہ نے گزشتہ سال مناسلو کے حقیقی سمٹ کو سر کیا تھا۔
واضح رہے کہ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بھی ہیں ، شہروز 17 برس کی عمر میں سطح سمندر سے 26 ہزار 400 فٹ کی بلندی پر واقع پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں، وہ براڈ پیک پر پاکستانی پرچم لہرانے والے سب سے کم عمر کوہِ پیما بھی ہیں۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ، اناپورنا ، کے ٹو، کنچنگجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت، گیشربرم ون اور ٹو سر کرچکے ہیں۔