چنئی: (ویب ڈیسک) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان اور کوریا کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
بھارت کے شہر چنئی میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے جاری ہیں، دوسرے دن کا پہلا میچ پاکستان اور کوریا کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی اپنی گرفت مضبوط رکھی تاہم کھلاڑیوں کی جانب سے گول ضائع کرنے کا سلسلہ دوسرے میچ میں بھی جاری رہا۔
دوسرے کوارٹر میں عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، جس نے کوریا نے آخری کوارٹر میں پنالٹی اسٹروک پر برابر کیا،پاکستان کی طرف سے گول کیپر اکمل حسین اور عبداللہ نے بہترین کھیل پیش کیا، عمدہ پرفارمنس پر حنان شاہد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ پہلے میچ میں ملائیشیا نے پاکستان کو ایک کےمقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی، پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ چھ اگست کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔