لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نےاولمپک کوالیفائرکی میزبانی کی تیاری شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کےسیکریٹری جنرل حیدر حسین نے وفد کے ہمراہ ایف آئی ایچ صدر طیب اکرام سے ملاقات کی، ملاقات میں انٹرنیشنل ٹیموں کی پاکستان آمد اورسیکورٹی کےامورپربات چیت کی گئی۔
پی ایف ایچ کے سیکرٹری جنرل حیدر حیسن کا کہنا تھا کہ کوریا، جاپان، ملائشیا اور عمان سمیت دیگر ممالک کی فیڈریشنز سے رابطے میں ہیں، ایف آئی ایچ ایونٹ سے پہلے پاکستان ٹیم کو مضبوط بنانے کے لئے کیمپ کا انعقاد ہوگا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) نے پاکستان کو پہلی مرتبہ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی سونپی ہے، آٹھ ممالک کی ٹیموں کے درمیان ایونٹ 13 سے 21 جنوری لاہور میں کھیلا جائے گا۔