لاہور: (دنیا نیوز) نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے، کام مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم پاکستان افتتاح کریں گے۔
اعلیٰ حکام نے سے سٹیڈیم کا کام جلد ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے، سٹیڈیم میں نئی ٹرف بچھا دی گئی ہے، سٹیڈیم میں وی آئی پی باکس اور انکلوژر پر کام کیا جا رہا ہے۔
نیشنل ہاکی سٹیڈیم آئندہ سال اولمپکس کوالیفائرز کی میزبانی کرے گا، اولمپکس کوالیفائرز مقابلے جنوری 2024ء میں ہوں گے، پاکستان نے آخری بار 2004ء میں انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کی تھی۔