لندن : ( ویب ڈیسک ) برازیلین فٹبالر ونگر ولیان نے انگلش فٹبال کلب فلہم کو دوبارہ جوائن کر لیا۔
ونگر ولیان نے لندن کلب کے ساتھ ایک سال کا نیا معاہدہ کیا جس میں 12 ماہ کی توسیع کا بھی اختیار ہے، 34 سالہ کھلاڑی کا کاٹیجرز کے ساتھ سابقہ معاہدہ اس موسم گرما کے شروع میں ختم ہو گیا تھا۔
معاہدے کے حوالے سے برازیلین فٹبالر کا کہنا تھا کہ میں کلب دوبارہ جوائن کرنے پر بہت خوش ہوں، میں نے اپنے تمام ٹیم کے ساتھیوں اور پورے کلب کے ساتھ پچھلے سیزن میں جو کام کیا اسے جاری رکھنے پر خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ایک ایسا کلب ہے جو اس سیزن میں اور بھی بہتر کر سکتا ہے، اس لیے میں اس حیرت انگیز مہم جوئی کو جاری رکھنے پر خوش ہوں۔
ونگر ولیان نے گزشتہ سیزن میں پریمیئر لیگ میں 27 میچز کھیلے، پانچ گول اسکور کیے اور چھ اسسٹ کئے۔