اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ویمنزفٹبال ٹیم کادورہ سنگاپور پاکستانی اسکواڈ کوسنگاپور کےویزے مل گئے۔
فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سنگاپور کے درمیان 15 جولائی کو ہونیوالا میچ باہمی مشاورت سے منسوخ کردیا گیا، میچ کو این او سی اور ویزوں کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔
فٹبال فیڈریشن کے مطابق قومی ویمنز فٹبال ٹیم کی روانگی کا شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین ایک میچ 18 جولائی کو کھیلا جائے گا۔