لاہور : ( ویب ڈیسک ) ایشیا ہاکی کپ 23 مئی سے یکم جون تک عمان کے شہر صلالہ میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں دس ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان کو تائیوان، جاپان، بھارت، اور تھائی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
گروپ بی میں عمان، بنگلہ دیش، ملائشیا، کوریا اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو تائیوان کے ساتھ کھیلے گا، دوسرا میچ 24 مئی کو تھائی لینڈ کے خلاف، تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ 29 مئی کو آخری گروپ میچ جاپان کے خلاف کھیلے گا۔