لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ایشیاء کپ میں شرکت کے لئے 20 مئی کو عمان روانہ ہوگی۔
جونیئر ایشیاء کپ کا انعقاد 23 مئی سے یکم جون تک ہو گا، ایونٹ کی ٹاپ تین ٹیمیں جونیئر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کو 2 پول میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں پاکستان، بھارت، جاپان، تھائی لینڈ، چائینیز تھائی پے شامل ہیں جبکہ پول بی میں کوریا، ملائشیا، عمان، بنگلا دیش اور ازبکستان شامل ہیں۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو چائینیز تھائی پے کے خلاف کھیلے گا، دوسرا میچ 24 مئی کو تھائی لینڈ کے خلاف ہوگا، تیسرے میچ میں 27 مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ 29 مئی کو جاپان کیساتھ میدان سجے گا۔