لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کو بھارت جا کر چیمپئنز ٹرافی کھیلنی چاہیے اس سے بہت فائدہ ہو گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاکی میں پاکستان کی کوئی صورتحال نہیں بدلی، کامن ویلتھ گیمز میں آخری مرتبہ مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا، کھلاڑی ابھی بھی سست رفتار سے کھیلتے ہیں تیزی سے آگے نہیں بڑھتے، آسٹروف پر کھیلنے کی تکنیک بدل چکی ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اور پاکستان ہاکی کی بہتری میں ابھی ٹائم لگے گا، بھارت جا کر چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کا فائدہ ہوگا، بھارت جانے کا چانس ملے تو ضرور جانا چاہیے رینکنگ پوائنٹس ملیں گے، بھارت کے خلاف میچز سنسنی خیز ہوتے ہیں کھلاڑیوں کو اعتماد ملے گا ۔ کھلاڑیوں کو ایکسپوژر ملے گا جس سے بہت فائدہ ہوگا۔