قطر کو فیفا کے بعد ایک اور عالمی کپ کی میزبانی مل گئی

Published On 28 April,2023 06:41 pm

دوحا: (ویب ڈیسک) قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کے بعد ایک اور عالمی کپ کی میزبانی تاج سونپ دیا گیا۔

باسکٹ بال کی بین الاقوامی گورننگ باڈی فیبا نے اعلان کیا ہے کہ قطر کا دارالحکومت دوحا 2027 کے ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا، جس میں کُل 32 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

عالمی کپ کی میزبانی ملنے کے بعد 89 رینک والی قطری ٹیم خود بخود کوالیفائی کرلے گی، سال 2006 میں قطر کی ٹیم نے عالمی چیمپیئن شپ میں ایونٹ کھیلا تھا جس میں انہیں اپنے پانچوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

قطر مینز باسکٹ فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کرنے والا تیسرا ایشیائی ملک ہے، اس سے قبل چین نے 2019 جبکہ رواں سال چیپمئین شپ کی میزبانی فلپائن اور جاپان مشترکہ طور پر کریں گے۔

دوسری جانب ویمنز باسکٹ بال ورلڈکپ 2026 کی میزبانی جرمنی کے دارالحکومت برلن کے سپرد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن نے فیفا ورلڈکپ کے دوران قطر کی طرف سے کیے گئے زبردست انتظامات کے بعد باسکٹ بال کا عالمی ایونٹ دوحا کروانے کا اعلان کیا۔